جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں کووڈ کی وجہ سے اب تک 2169 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 120986 صحتیاب ہو چکے ہیں۔
جموں ضلع میں وائرس کے 53,087 مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 51 سرگرم ہیں اور 51893 صحت یاب ہوئے ہیں۔ تاہم ضلع میں کووڈ کی وجہ سے 1143 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
ادھم پور ضلع میں وائرس سے ابھی تک 11389 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 11245 صحتیاب جبکہ 137 افراد کی موت ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع راجوری میں وائرس سے 11134 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں 10874 ٹھیک ہوئے تاہم 236 افراد کی موت ہوئی ہے۔
پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کل 7686 کووڈ کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 7509 صحتیاب جبکہ 131 کی موت ہوئی ہے۔
کٹھوعہ میں وائرس سے 9288 افراد متاثر ہوئے جن میں 9135 صحتیاب جبکہ 151 کی موت ہوئی۔