نئی دہلی: مرکزی وزراء میں 21 نئے چہروں کو شامل کرنے کے بعد مودی حکومت بدھ کی شام کو اپنی نئی شکل میں سامنے آئے گی۔ مودی 2.0 کی یہ پہلی بڑی ردوبدل ہوگی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں 2022 کے اسمبلی انتخابی منظرنامے کے پیش نظر وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔
مودی سرکار میں حلف اٹھانے والے نئے وزراء میں مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق رہنما، جیوتی رادتیہ سندھیا جو اب بی جے پی میں شامل ہیں، بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:مرکزی کابینہ میں توسیع آج شام
ذرائع کے مطابق مندرجہ ذیل رہنما مرکزی وزارت کا قلمدان سنبھال سکتے ہیں۔
جیوتی رادتیہ سندھیا
سوبردن سونووال
بھوپندر یادو
انوراگ ٹھاک
مناکشی لکھی
انوپریہ پٹیل