اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جامعہ کے 20 طلبا نے سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی - सिविल सर्विसेज परीक्षा

سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر انتظام رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے 15 طلباء کو بالآخر ملک کی انتہائی پسندیدہ سول سروسز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

20 students cleared civil services exam 2020 from jamia millia islamia delhi
جامعہ کے 20 طلبہ نے سول سروسز میں کامیابی حاصل کی

By

Published : Sep 24, 2021, 8:50 PM IST

یہ طلباء جنوری 2021 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے اہم امتحان میں شریک ہوئے، اس کے بعد اگست اور ستمبر 2021 کے مہینوں میں پرسنلٹی ٹیسٹ لیے گئے۔

جے ایم آئی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی۔ اس کامیابی کے پیچھے طلبہ کی محنت کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور آر سی اے کے اسٹاف ممبران اور جے ایم آئی کی دیگر فیکلٹیوں کو ان کی قیمتی خدمات کے لیے بھی مبارکباد پیش کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی مالی اعانت سے ایس سی، ایس ٹی، ویمن اور اقلیتی زمروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مفت کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ انہیں ان کی جامع کوچنگ کے لیے آل انڈیا تحریری ٹیسٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے جس کے بعد انفرادی انٹرویو ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان

آر سی اے میں داخل ہونے کے بعد طلباء کو مفت ہاسٹل، 24x7 اے سی لائبریری، جنرل سٹڈیز کی کلاسز، کچھ اختیاری مضامین، قومی اور بین الاقوامی مسائل پر ماہرین کے خصوصی لیکچرز، ایم سی کیو اور سبجیکٹیو دونوں قسم کی ٹیسٹ سیریز اور ایک پینل کے ذریعے انٹرویو جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details