حالیہ جنگ کے ایک ماہ بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔ فلسطینی ہلال احمر نے اس بات کی اطلاع دی۔ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں نے ایک دوسرے پر پولیس بیریکیڈس کے اوپر سے کرسیاں پھینکیں۔
اس کے بعد اسرائیلی سیکوریٹی فورسس نے فلسطینیوں پر آواز پیدا کرنے والے گرینیڈز فائر کیے تا کہ انہیں منتشر کیا جاسکے۔ دوسری جانب فلسطینیوں نے بھی اسرائیلی سیکوریٹی فورسس پر پٹاخے چھوڑے۔