اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 19 نئے مریضوں کی تشخیص

مظفرنگر میں آج کورونا وائرس کے 19 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی 72 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک 263 کے قریب مثبت مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

corona
corona

By

Published : Jun 7, 2021, 8:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 19 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 19 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹس منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 72مثبت مریضوں کو صحتیاب کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 509 رہ گئی ہے۔

مظفر نگر میں اب تک263 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔ تازہ معاملوں میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 29596 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details