بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ذریعہ گذشتہ روز دوپہر بارہ بجے افغانستان سے تاجکستان کے دوشنبے کے راستے 78 افراد کو دہلی پہنچایا تھا۔ ان میں سے 16 افراد میں کورونا وائر س کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں تین مذہبی پیشوا بھی شامل ہیں جو افغانستان کے کابل سے تاریخی اور ہاتھ سے لکھے گرو گرنتھ صاحب کے تین نسخے بھی اپنے ساتھ لائے تھے۔
مرکزی وزارت صحت نے افغانستان سے آنے والے تمام افراد کے لیے قرنطینہ کو لازمی قرار دیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلیدھرن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آر پی سنگھ نے گذشتہ روز دہلی ہوائی اڈے پر کابل سے لائے گئے شری گرو گرنتھ صاحب کے تین نسخے کو وصول کیے تھے۔