پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس Parliament Winter Session کا دوسرا دن ہے۔ گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 12 اراکین پارلیمان Rajya Sabha MPs Suspended کی معطلی کے فیصلے پر آج 16 اپوزیشن کی جماعتوں نے مخالفت کی ہے۔ اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ اگر ان اراکین پارلیمان کی معطلی کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا ہے تو وہ پورے سرمائی اجلاس کا بائیکاٹ Boycott the Entire Winter Session کریں گے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز منعقدہ تمام اپوزیشن جماعت کی میٹنگ Opposition Parties Meeting کے دوران لیا گیا، میٹنگ میں راجیہ سبھا کے 12 اراکین کو سرمائی اجلاس کے لیے معطل کیے جانے پر تبادلہ کیا گیا۔ کچھ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ کچھ نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا مشورہ دیا۔
اس میٹنگ میں جن 16 اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی، اس میں انڈین نیشنل کانگریس، ڈی ایم کے، شیو سینا، این سی پی، سی پی ایم، سی پی آئی، عام آدمی پارٹی، آر جے ڈی، آئی یو ایم ایل، ایم ڈیم ایم کے، ایل جے ڈی، این سی، آر ایس پی، ٹی آر ایس، کیرالہ کانگریس اور وی سی کے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس میٹنگ میں ترنمول کانگریس نے حصہ لیا جبکہ ان کے بھی دو اراکین پارلیمان کو بھی اجلاس کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
وہیں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' اس معاملے میں معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، اراکین پارلیمان کو ایوان کے قواعد کے خلاف معطل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اپوزیشن کی آواز کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے'۔