اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mandaviya On Nursing College ملک میں 157 نئے سرکاری نرسنگ کالج کھلیں گے - منسکھ مانڈویا کی خبر

ہر نئے نرسنگ کالج کے لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔ متعلقہ ریاستی حکومت اس میں اضافی سہولیات کو بڑھانے کے لیے مختص میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 26, 2023, 9:00 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 1570 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ملک کے مختلف حصوں میں 157 نئے سرکاری نرسنگ کالج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں اقتصادی امور کی مرکزی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ملک میں نرسنگ کی 15700 اضافی نشستیں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے راجستھان، بہار، جھارکھنڈ اور اتر پردیش کو زیادہ فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا نرسنگ کالج پہلے سے قائم میڈیکل کالج سے منسلک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قائم نئے میڈیکل کالجوں کے ساتھ نیا نرسنگ کالج دیا گیا ہے۔ہر نئے نرسنگ کالج کے لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔ متعلقہ ریاستی حکومت اس میں اضافی سہولیات کو بڑھانے کے لیے مختص میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ مانڈویا نے کہا کہ نرسنگ کالجوں کی تقسیم تمام ریاستوں میں ان کے ذریعہ کھولے گئے نئے میڈیکل کالجوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہر نئے میڈیکل کالج کو ایک نیا نرسنگ کالج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نرسوں کی مانگ ملک اور بیرون ملک مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے یہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے نرسنگ کالج اگلے 24 ماہ میں تیار ہو جائیں گے۔ ریاستوں کو ان کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کے مطابق متعلقہ نرسنگ کالجوں کے لیے مختص رقم جاری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details