گاندھی جی کی پیدائش ریاست گجرات کے پوربندر میں 2 اکتوبر 1869 کو مودھ بنیا خاندان میں ہوئی، ان کے والد کرم چند گاندھی اور والدہ پتلی بائی تھیں۔ ان کے والد کرم چند گاندھی پور بندر ریاست کے دیوان (وزیراعلیٰ) تھے۔ مئی 1883 میں 13 برس کی عمر میں ان کی شادی 14 برس کی کستوربا ماکھنجی کپاڈیا سے روایتی طور طریقے سے ہوئی۔ نومبر 1887 میں 18 برس کے گاندھی احمدآباد سے گریجویٹ ہوئے اور 4 ستمبر 1888 کو وہ لندن کے انر ٹیمپل قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بمبئی سے روانہ ہوئے اور بائیس برس کی عمر میں وہ بیرسٹر بن کر جون 1891 کو لندن سے بھارت واپس آئے۔ 153rd birth anniversary of Mahatma Gandhi
مہاتما گاندھی 1893 میں ایک مقدمے میں بھارتی تاجر کی نمائندگی کرنے لیے جنوبی افریقہ گئے۔ انہوں نے ملک کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ سنہ 07 ۔ 1906 میں مہاتما گاندھی نے بھارتیوں کے لیے لازمی رجسٹریشن اور پاس کے خلاف جنوبی افریقہ میں ستیہ گرہ شروع کیا۔ سنہ 1910 میں انہوں نے نٹل (جنوبی افریقہ) میں ہجرت کی اور پابندی کے خلاف ستیہ گرہ کا اعلان کیا۔ سنہ 1917 میں چمپارن ستیہ گرہ بھارت کی سول نافرمانی تحریک کا آغاز کیا۔
سنہ 1918 میں کھیڑا ستیہ گرہ تحریک شروع ہوئی تھی۔ اس میں گجرات کے کھیڑا ضلع کے کسانوں پر عائد بھاری ٹیکسوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔
سنہ 1919 کی خلافت تحریک ایک بھارتی مسلم تحریک تھی جس نے پہلی عالمی جنگ کے بعد اسلامی رہنما خلیفہ عبدالحمید دوم کو ہٹائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ سنہ 1920 میں گاندھی جی نے کانگریس کی قیادت سنبھالی اور اپنے مطالبات میں تیزی لاتے رہے، یہاں تک کہ انڈین نیشنل کانگریس نے 26 جنوری 1930 کو بھارت کی آزادی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سنہ 1920 میں عدم تعاون تحریک شروع کی، یہ تحریک بھارت کی سب سے بڑی عوامی تحریک تھی۔ سنہ 1930 میں سول نافرمانی تحریک اور ڈانڈی مارچ نکالا، ڈانڈی مارچ کو نمک ستیہ گرہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ بھارت کی تاریخ کے اہم واقعات میں سے ایک ہے۔ سنہ 1942 میں بھارت چھوڑو تحریک کی قیادت مہاتما گاندھی نے کی تھی جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممتاز رہنما شامل تھے۔ گاندھی جی نے سنہ 1942 میں فوری طور پر آزادی کا مطالبہ کیا اور انگریزوں نے اس کا جواب انہیں اور ہزاروں کانگریس کے رہنماؤں کو گرفتار کر کے دیا۔
سنہ 1947 میں انگریزوں نے متحدہ بھارت کو بھارت اور پاکستان کی شکل میں تقسیم کی شرائط کے ساتھ آزادی دی جسے گاندھی نے نامنظور کیا۔ 30 جنوری 1948 کو ناتھو رام گوڈسے نے نئی دہلی میں مہاتما گاندھی کے سینے میں تین گولیاں داغ دیں۔ اس وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔ بھارت کی تحریک آزادی کے عروج کے دوران لکھنؤ میں مہاتما گاندھی اور بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی تاریخی ملاقات ہوئی۔