لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفُل پٹیل کو بائیلوجیکل ہتھیار کہنے کے الزام میں عائشہ سلطانہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد لکشدیپ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تقریباً 15 رہنماؤں اور کارکنوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
لکشدیپ بی جے پی کے صدر کو لکھے گئے استعفیٰ نامہ میں انہوں نے کہا کہ ان کا استعفیٰ اس کیس کے خلاف ہے جہاں عائشہ سلطانہ کو نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے ایک چینل پر بحث کے دوران بتایا تھا کہ لکشدیپ میں صفر کووڈ معاملے ہونے کے بعد موجودہ انتظامیہ کی آمد کے ساتھ ہی کووڈ کیسز میں گِھر گیا۔