اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2021, 8:58 AM IST

Updated : Nov 26, 2021, 11:46 AM IST

ETV Bharat / bharat

26/11 Mumbai Terror Attack: ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 13ویں برسی آج

دہشت گردوں نے سب سے پہلے ممبئی کے چھترپتی شیواجی ریلوے ٹرمینس پر فائرنگ (Firing at Chhatrapati Shivaji Railway Terminus) کی۔ دہشت گردوں کے اس فائرنگ میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 13ویں برسی آج
ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 13ویں برسی آج

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کی آج 13ویں برسی (13th Anniversary of Mumbai Terror Attack) ہے۔ اس حملے میں 166 افراد کو مسلح دہشت گردوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جس سے پورے ملک میں کہرام مچ گیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسر ہیمنت کرکرے بھی شامل تھے۔

سنہ 2008 میں 26 نومبر کو 10 پاکستانی دہشت گرد سمندر کے راستے ممبئی میں داخل ہوئے دہشت گردوں نے ممبئی کے کئی مقامات پر گولی باری کی (26/11 Mumbai Terror Attack) جس میں 166 افراد ہلاک (166 Innocent Civilians Killed) جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

26/11 Mumbai Terror Attack

یہ حملہ ممبئی کے مشہور تاج ہوٹل (Mumbai Taj Hotel) میں انجام دیا گیا تھا، اس کے بعد یہودیوں کے رہائشی علاقے نریمن ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی شہریوں کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کے شہری بھی شامل تھے۔

وہیں اس حملے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ جبکہ ایک دہشت گرد اجمل قصاب (Ajmal Kasab) کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں سزائے موت دی گئی۔

دہشت گردوں نے سب سے پہلے ممبئی کے چھترپتی شیواجی ریلوے ٹرمینس پر فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے اس فائرنگ میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئرگووند سنگھ سسودیا 26/11 کے ہیرو

اس کے بعد رات تقریباً 10.30 بجے ولے پارلے علاقے میں دہشت گردوں نے ایک ٹیکسی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت ایک مسافر کی موت ہو گئی۔

اس حملے کی برسی کے موقع پر ممبئی پولیس کمشنر کے دفتر میں واقع شہید اسمارک پر شہید ہونے والے افسران اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گیٹ وے آف انڈیا پر دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Nov 26, 2021, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details