اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک ہزار 380 پولیس اہلکار نوازے جائیں گے

بہادری، شجاعت اور بہترین خدمات انجام دینے کے لئے 1380پولیس اہلکاروں کو یوم آزادی پر میڈل سے نوازا جائے گا۔ دو پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لئے پرزیڈنٹس پولیس میڈل اور 628کو بہادری کے لئے پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

1380پولیس اہلکار یوم آزادی پر ’پولیس میڈل‘ سے نوازے جائیں گے
1380پولیس اہلکار یوم آزادی پر ’پولیس میڈل‘ سے نوازے جائیں گے

By

Published : Aug 14, 2021, 8:50 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق 88پولیس اہلکاروں کو خصوصی سروس کے لئے صدر کا میڈل اور 662کو قابل ذکر سروس کے لئے پولیس میڈل دیا جائے گا۔

جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر امردیپ سنگھ کو پرزیڈنٹس پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کانسٹبل سنیل دتاتریہ کو بھی بعد از مرگ پرزیڈنٹس پولیس میڈل سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں مختلف مہمات میں بہادری اور شجاعت کے لئے 398پولیس اہلکاروں کو میڈل سے نوازا جائے گا اس کے علاوہ 155پولیس اہلکاروں کو نکسلزم سے متاثرہ علاقوں میں مہمات اور 27کو شمال مشرقی علاقوں میں بہادری کے لئے انعام سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں:یوم آزادی پر 50 کورونا وارئیرس کو توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا

اعزاز سے نوازے جانے والے پولیس اہلکاروں میں 256جموں کشمیر پولیس کے، 151سی آر پی ایف، 23آئی ٹی بی پی، 67اوڈیشہ پولیس، 25مہاراشٹر اور 20چھتیس گڑھ پولیس کے اور باقی پولیس اہلکار دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details