نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملات میں گزشتہ کل کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا اور اس دوران 13 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے، حالانکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے فعال معاملات میں کمی رہی۔
دریں اثناء بدھ کو ملک میں 57 لاکھ 54 ہزار 817 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک ایک ارب 10 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار 225 افراد کا ویکسینیشن کیا جاچکا ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 13091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کا اعداد و شمار بڑھ کر 34401670 ہوگیا ہے۔ اس دوران 13878 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 33800925 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز 1127 کم ہو کر 138556 رہ گئے ہیں۔
اس عرصے میں 340 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.40 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔
تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 10159 ہوگئے ہیں اور مزید 9 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کے اعداد و شمار بڑھ کر36247 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2665178 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔
مزید پرھیں:
شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات میں 157 کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی تعداد 5939 ہو گئی ہے اور کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 120522 ہوگئی ہے جبکہ اموات کا اعداد و شمار 456 تک پہنچ گیا ہے۔
جنوبی بھارت کے کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 8056 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید نو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38131 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2944669 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں 13 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 3220 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2051440 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا سے مزید تین مریضوں کی اموات کے بعد اموات کے مجموعی تعداد بڑھ کر14406 ہوگئے ہیں۔