شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبہ سے قریب 10کلومیٹر دور واقع شاٹھی گام راجوار کی ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ نے 'TO INFINITY AND MORE' نام کی کتاب تحریر کی۔
آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 13 سالہ لڑکی حنّا جان نے دو برس میں اس کتاب کو لکھا اور اس کو شائع بھی کروایا۔ طالبہ کی اس کوشش کی علاقہ کے لوگو ں نے سراہنا کی۔
حنّا جان کا کہنا ہے کہ اُسے بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا۔ ابتدائی تعلیم ہندواڑہ کے ایک نجی سکول ایمز میں حاصل کی اور یہاں سے ہی مختلف اخباروں اور میگزینس کے لئے کالم لکھنے شروع کیے۔ ایک سال قبل انہوں نے کتاب لکھنے کی شروعات کی جو دو سال کے بعد اب مکمل ہوگئی۔