اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے 12064 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے جس سے ریاست کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ گجرات میں یومیہ بنیاد پر کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زائد نئے معاملے درج کیے جارہے ہیں۔

 گجرات میں کورونا وائرس کے 12064 نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 12064 نئے معاملے درج

By

Published : May 8, 2021, 11:21 AM IST

ریاست گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 8000 کو تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 119 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے سبب ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 8154 ہو گئی ہے۔ جب کہ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 12064 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 84 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 497 پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 375 ہے۔ جس میں سے 775 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم ایک لاکھ 45 ہزار 610 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 3644، سورت میں 903، بڑودہ میں 648، گاندھی نگر میں 131، بھاؤنگر میں 289، بناس کانٹھا میں 207، راجکوٹ میں 328، سریندر نگر میں 112، پاٹن میں 139، امریلی میں 96، جام نگر میں 398، مہسانہ میں 497، جب کہ کچھ علاقہ میں کورونا وائرس کے 211 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details