اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیرج سمیت 12 کھلاڑیوں کو کھیل رتن، 35 کھلاڑی کو ارجن ایوارڈ ملا - کھیل کی خبر

کل 12 کھلاڑیوں کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سنیچر کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ملک کے اعلیٰ ترین کھیل ایوارڈ کھیل رتن سے نوازا، جبکہ 35 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Khel Ratna to 12 players including Neeraj
نیرج سمیت 12 کھلاڑیوں کو کھیل رتن

By

Published : Nov 13, 2021, 7:02 PM IST

Updated : Nov 13, 2021, 10:51 PM IST

ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا، چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان روی دہیا، کانسے کا تمغہ جیتنے والی باکسر لولینا بورگوہین، فٹ بال کپتان سنیل چھتری، خواتین کرکٹر میتھالی راج، ہاکی گول کیپر پی آر شری جیش سمیت کل 12 کھلاڑیوں کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سنیچر کے روز راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ملک کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز کھیل رتن سے نوازا، جبکہ 35 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں فاتحین کو مبارکباد دی۔ قومی کھیل ایوارڈ کمیٹی کی مکمل جانچ پڑتال اور سفارشات کے بعد وزارت کھیل نے ان کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر شخصیات کو کھیلوں کے ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسپورٹس ایوارڈ ہر سال 29 اگست کو ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر دیا جاتا ہے لیکن اس بار تقریباً 29 اگست کو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی وجہ سے ایوارڈز دینے میں تاخیر ہوئی۔

نیشنل اسپورٹس ایوارڈ کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا سمیت 12 کھلاڑیوں کانام 2021 کے میجردھیان چند کھیل رتن انعام کے لئے بھیجے تھے۔ نیرج کے علاوہ اس فہرست میں ریسلر روی دہیا، اولمپک میڈلسٹ باکسر لولینا بورگوہین، فٹ بال کھلاڑی سنیل چھتری، خواتین کرکٹر میتھالی راج، ہاکی کھلاڑی پی آر سریجیش سمیت کل 12 کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیچ چھوڑنے کے بعد حسن علی سوشل میڈیا پر ٹرول

ان کے علاوہ ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی سمیت دو تمغے جیت کر تاریخ رقم کرنے والی اونی لیکھرا سمیت 35 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان 35 کھلاڑیوں میں کرکٹر شیکھر دھون کا نام بھی شامل ہے۔ پیرالمپکس گیمز اس سال 24 اگست سے 5 ستمبر تک ٹوکیو میں منعقد ہوئے۔ اس دوران ہندوستانی کھلاڑیوں نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 تمغے جیتے جو کہ پیرا اولمپک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

قومی کھیل ایوارڈز ہر سال کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے مظاہرے کے لئے دیے جاتے ہیں۔

(i) میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2021

نمبرشمار--- کھلاڑی کا نام کھیل کا زمرہ

1۔ نیرج چوپڑا ---------- ایتھلیٹکس

2۔ روی کمار ----------- کشتی

3۔ لولینا بورگوہین --------- مکے بازی

4۔ سری جیش پی آر------------ ہاکی

5۔ اوانی لیکھارا--------- پیرا شوٹنگ

6۔ سمت انٹیل------- پیرا ایتھلیٹکس

7۔ پرمود بھگت ------ پیرا بیڈ منٹن

8۔ کرشنا ناگر-------- پیرا بیڈمنٹن

9۔ منیش ناروال------- پیرا شوٹنگ

10۔ متھالی راج------- کرکٹ

11۔ سنیل چھیتری------- فٹ بال

12۔ من پریت سنگھ-------- ہاکی

غیر معمولی کارکردگی کے لئے ارجن ایوارڈز

1۔ ارپندر سنگھ ------------ایتھلیٹکس

2۔ سمرن جیت کور ---------- مکے بازی

3. شکھر دھون----------- کرکٹ

4۔ بھوانی دیوی چڈلاواڈا انندھا سندھرارمن --------- تلوار بازی

5۔ مونیکا ----------------------- ہاکی

6۔ وندنا کٹاریا ----------- ہاکی

7 ۔ سندیپ نروال ---------- کبڈی

8۔ ہمانی اتم پرب -------- ملاکھمب

9۔ ابھیشیک ورما -------نشانہ بازی

10۔ انکت رینا ------------ٹینس

11۔ دیپک پنیا -----------کشتی

12۔ دلپریت سنگھ ----------ہاکی

13۔ ہرمن پریت سنگھ-------- ہاکی

14۔ روپندر پال سنگھ ---------- ہاکی

15۔ سریندر کمار --------- ہاکی

16۔ امت روہی داس -------- ہاکی

17۔ بریندر لاکڑا -------- ہاکی

18۔ سمت -----------ہاکی

19۔ نیل کانت شرما----- ہاکی

20۔ ہاردک سنگھ ---------- ہاکی

21۔ وویک ساگر پرساد -------ہاکی

22۔ گرجنت سنگھ ------------- ہاکی

23۔ مندیپ سنگھ ---------- ہاکی

24۔ شمشیر سنگھ ------------ ہاکی

25۔ للت کمار اپادھیائے ------ ہاکی

26 ۔ ورون کمار -------- ہاکی

27۔ سمرن جیت سنگھ --------- ہاکی

28۔ یوگیش کٹھونیا --------- پیرا ایتھلیٹکس

29۔ نشاد کمار -------------پیرا ایتھلیٹکس

30 ۔ پروین کمار ------------پیرا ایتھلیٹکس

31۔ سوہاش یتی راج ---------- پیرا بیڈ منٹن

32۔ سنگھ راج ادھانا پیرا -------نشانے بازی

33۔ بھاوینا پٹیل ----------- پیرا ٹیبل ٹینس

34۔ ہروندر سنگھ ----------پیرا تیر اندازی

35۔ شرد کمار ------------- پیرا ایتھلیٹکس

لائف ٹائم اچیومنٹ کے لئے دھیان چند ایوارڈ


1۔ کے سی لیکھی مکے بازی
2۔ بھیجیت کنتے شطرنج
3۔ دیوندر سنگھ گرچا ہاکی
4۔ وکاس کمار کبڈی
5۔ سجن سنگھ کشتی
ڈروناچاریہ ایوارڈ (لائف ٹائم اچیومنٹ)
1۔ ٹی پی اوسیف ایتھلیٹکس
2۔ سرکار تلوار کرکٹ
3۔ سرپال سنگھ ہاکی
4۔ آشان کمار کبڈی
5۔ تپن کمار پانی گرہی تیراکی


ڈروناچاریہ ایوارڈ (مستقل زمرہ )


1۔ رادھا کرشنن نائر پی ایتھلیٹکس
2۔ سندھیا گورُنگ مکے بازی
3۔ پریتم سیواچ ہاکی
4۔ جے پرکاش نوٹیال پیرا شوٹنگ
5۔ سبرامنیم رمن ٹیبل ٹینس


مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی 2021:


پنجاب یونیورسٹی – چنڈی گڑھ
کھیل پروتساہن پرسکار 2021
1۔ ابھرتے ہوئے اور نوجوان صلاحیتوں کی نشان دہی اور اسے فروغ دینا مانو رچنا ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن
2۔ کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے توسط سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ

Last Updated : Nov 13, 2021, 10:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details