اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Narcotic Packets Recovered in Poonch : پونچھ میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کئے - پاکستان کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کئے۔ دراندازی کے امکان کے پیش نظر بھارتی فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈاگ سکواڈ کی مدد سے سیکیورٹی فورسز نے سمگلروں کی تلاشی شروع کی گئی۔

پونچھ میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کئے
پونچھ میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کئے

By

Published : Mar 25, 2023, 4:37 PM IST

پونچھ میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کئے

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کئے۔ فوج کے جوانوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب کے علاقے سے 10 کلو گرام منشیات برآمد کیا ہے۔ بھارتی فوج کی ڈوڈا بٹالین نے یہ کارروائی انجام دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج کو پونچھ ضلع کے بانڈی چیچیا کی سرحد سے متصل کرنی شاہ پور سیکٹر کے ڈوڈا علاقے میں ایل او سی کے پار سے بھارتی علاقے میں سمگلنگ کی اطلاع ملی۔

بھارتی فوج کو اطلاع ملتے ہی دراندازی کے امکان کے پیش نظر بھارتی فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈاگ سکواڈ کی مدد سے سیکیورٹی فورسز نے سمگلروں کی تلاشی شروع کی۔ تلاشی آپریشن کے دوران لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے منشیات کی کھیپ برآمد کر لی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کے 10 پیکٹ برآمد کر کامیابی حاصل کی۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار اس طرح کی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے منشیات سمیت کئی افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ فی الحال بھارتی جوان علاقہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drugs Recovered In LOC اوڑی میں ایل او سی کے نزدیک ممنوع نشیلی اشیاء برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details