اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Canada mass stabbing attacks کینیڈا میں چاقو کے حملوں میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی - چاقو سے حملہ

کینیڈا میں مشتبہ حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کرکے 10 افراد کو ہلاک جبکہ تقریبا 15 افراد کو زخمی کردیا۔ یہ حملہ شہر کے متعدد مقامات پر کئے گئے ہیں۔ فی الحال حملہ آور فرار ہیں جس کے پیش نظر پولیس نے شہر میں الرٹ جاری کردیا ہے۔Canada mass stabbing attacks

کینیڈا میں چاقو کے حملوں میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی
کینیڈا میں چاقو کے حملوں میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

By

Published : Sep 5, 2022, 7:56 AM IST

کینیڈا کی ریاست سسکیچیوان میں اتوار کو چاقو کے حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ سسکیچیوان رائل کینیڈین ماؤنٹین پولیس نے اس واقعہ کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ مشتبہ افراد ابھی تک فرار ہیں۔ میلفورٹ آر سی ایم پی نے سسکیچیوان میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کے بعد صوبے بھر میں خطرناک افراد کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ آر سی ایم پی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے 13 مقامات پر 10 افراد کو مردہ پایا ہے اور کم از کم 15 لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سسکیچیوان آر سی ایم پی کے کمانڈنگ آفیسر رونڈا بلیک مور نے کہا کہ مزید زخمی ہو سکتے ہیں۔ فی الحال ہم فعال طور پر حملہ آوروں کی تلاش کر رہے ہیں اور اس کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل کا استعمال کر رہے ہیں۔"Mass stabbing attacks in Canada

آر سی ایم پی نے کہا کہ انہیں ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ دو مشتبہ افراد، جن کی شناخت ڈیمین سینڈرسن اور مائیلس سینڈرسن کے نام سے ہوئی ہے، ہو سکتا ہے کہ ریجینا کے آرکولا ایونیو کے علاقے میں سفر کر رہے ہوں۔ ریجینا پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد کو صبح 11:20 کے قریب دیکھا گیا، چونکہ مشتبہ افراد فرار ہیں، اس لئے ہم نے الرٹ کو مانیٹوبا اور البرٹا تک بڑھانے کے لیے بھی کہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔نیوزی لینڈ پولیس نے چھ افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والے کو شوٹ کردیا

وہیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سسکیچیوان میں ہونے والے حملے خوفناک اور دل دہلا دینے والے ہیں۔ میں ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جنہوں نے اپنے پیارے کو کھو دیا ہے اور جو زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مقامی حکام کی اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details