شملہ: ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے گوہر سب ڈویژن میں اب تک آٹھ لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کٹولہ میں دو لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں اور چھ دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔Rain In Himachal
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کاشان گاؤں میں پنچایت سربراہ کے گھر پر گرنے والے ملبے کا ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران گھر میں دبے آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے پہاڑی سے بھاری ملبہ کاشان پنچایت کے سربراہ کھیم سنگھ کے گھر پر گرا۔ انتظامیہ کو تقریباً 3.30 بجے اس کی اطلاع ملی اور انتظامیہ نے رات میں ہی راحت اور بچاؤ ٹیم کو جائے واقع پر روانہ کیا۔ سڑکیں چاروں طرف سے بند ہونے کی وجہ سے امدادی اور بچاؤ ٹیموں کو جائے واقع پر پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کے بعد مشینری کو جائے واقع پر پہنچا دیا گیا جس کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جا سکے گا۔ گھر میں سوئے ہوئے تمام آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کٹولا میں بھی تلاشی مہم جاری ہے۔ وہاں سے دو لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ پانچ سے چھ افراد تاحال لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ یہاں یہ لوگ سیلاب کی وجہ سے بہہ گئے ہیں۔