ذرائع نے بتایا کہ فوج اور دیگر فورسز نے گذشتہ دیر رات دیر بدرا پائین کرال گنڈ ہندواڑہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کی، فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ کی جس میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔