وادی کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز کی انجمنوں نے کشمیر اکنامک الائنس کے جھنڈے تلے آج احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سرکار جماعت اسلامی کے خلاف گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ بند کرے۔
جماعت اسلامی پر پابندی کا ردعمل، سری نگر میں احتجاج
کشمیر کی تجارتی انجمنوں نے آج جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف سرینگر کے لالچوک میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
protest
کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین یاسین خان نے کہا کہ سرکار کو جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاریاں بند کرنی چاہئے اور دفعہ 35 اے کے ساتھ چھڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر قدغن لگانے کے بعد ریاستی پولیس نے جماعت کے سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جس سے وادی کے عوام میں غم و و غصہ ہے۔