اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں امن قائم ہوگا'

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نےکہا کہ 'آنے والے وقت میں ریاست جموں و کشمیر میں امن قائم ہوگا اور لوگ بے خوف ماحول میں سانس لے سکیں گے'۔

ss

By

Published : Mar 3, 2019, 5:30 PM IST

اجمیر کے دورے پر آئے گورنر ستیہ پال ملک نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کرنے کے بعد کہا کہ 'وہ کشمیر میں سب سے بات چیت کے لئے تیار ہیں'۔

انہوں نے کہا 'میں پورے احترام و عزت کے ساتھ کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو بات چیت کے لئے مدعو کرتا ہوں تاکہ ریاست میں امن قائم ہوسکے'۔

بھارت -پاکستان کے رشتوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا' میں اس موضوع پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کا مسئلہ ہے،لیکن میں نے آج اجمیر درگاہ شریف میں زیارت کرکے جموں و کشمیر سمیت پورے ملک کے لئے امن و سکون ،خوشحال اور بھائی چارے کی دعا کی ہے'۔

ملک نے اجمیر میں ڈگی چوک پر واقع جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا بھی افتتاح کیا۔اجمیر میں جموں اینڈ کشمیر بینک کی یہ پہلی شاخ ہے اور افتتاح کے بعد یہاں پہلا کھاتا بھی کھولا گیا ہے۔

برانچ منیجر رئیس احمد نے کہا کہ 'جے اینڈ کے بینک ایک پرائیویٹ بینک ہے اور ملک بھر میں اس کی تقریباً ایک ہزار شاخیں ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details