فاروق شاہ نے آج نیشنل کانفرنس کے صدر دفتر نوائے صبح میں پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
وہ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول میں بحیثیت کمشنر سکریٹری تعینات تھے۔

خیال رہے فاروق شاہ کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگ مرگ حلقے سے ہے اور اسی حلقہ سے آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ' بحثیت سرکاری افسر لوگوں کی کم خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ سیاست میں آکر لوگوں کی خدمت کرنے کا وسیع موقع ملے گا۔ اور نیشنل کانفرنس کو ٹنگمرگ اسمبلی حلقے سے جیت کر ایوان میں پہنچیں گے'۔
واضح رہے نیشنل کانفرنس کو ٹنگمرگ حلقے سے پچھلے تین انتخابات میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔