اردو

urdu

ETV Bharat / state

فضائی طیارہ حادثہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

جموں و کشمیر ضلع بڈگام میں آج انڈین ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ (ایم آئی 17 ) گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 7 اہلکار بشمول دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

فضائی طیارہ حادثہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Feb 27, 2019, 8:58 PM IST

نمائندے کے مطابق حادثے میں ایک عام شہری بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

نمائندے نے بتایا کہ کہ انڈین ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ دس بجکر 40 منٹ پر ضلع بڈگام کے گریند کلان علاقے میں ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ جائے حادثے سے 7 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

فضائی طیارہ حادثہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگی طیارہ ایک کھلے میدان میں گر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس جنگی طیارہ کے زمین پر گرنے کے ساتھ ہی ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ایک مقامی باشندے نے بتایا 'جب ہم جائے حادثہ پر پہنچے تو طیارے میں بھیانک آگ لگی ہوئی تھی'۔ انہوں نے بتایا 'بڈگام کے بیشتر حصوں میں گذشتہ ایک ہفتے سے جنگی طیاروں کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی جارہی ہے'۔

بتادیں کہ 24 اگست 2015 ءکو اسی ضلع کے سویہ بگ علاقہ میں ایئر فورس کا ایک ایم آئی جی 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ تاہم طیارے کا پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اسی برس کے فروری میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details