اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: سکیورٹی گارڈ کی رائفل غائب - Guard’s rifle ‘missing

جنوبی کشمیرکے شوپیان کے کندلن علاقے میں قائم جموں کشمیر بینک برانچ کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکار کی رائفل غائب ہو گئی۔

کشمیر: سکیورٹی گارڈ کی رائفل غائب

By

Published : Mar 6, 2019, 8:36 PM IST

نمائندے کے مطابق جہانگیر احمد نامی سکیورٹی اہلکار نے اپنی سروس رائفل بینک کے اندر رکھی تھی اور خود بینک سے باہر نکلے تھے۔

نمائندے نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکار جب واپس آئے تو انہوں نے بارہ بور رائفل غائب پائی ، جس کے بعد وہاں پر سنسنی پھیل گئی۔

نمائندے نے بتایا کہ رائفل غائب ہونے کے فوری بعد بینک منتظمین نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details