اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں سڑک دھنس جانے سے قومی شاہراہ بند - قدیم قصبہ کو میتراہ سے جوڑنے والی سڑک دھس

ضلح رام بن کے قدیم قصبہ کو میتراہ سے جوڑنے والی سڑک دھس جانے سے قومی شاہراہ بھی کھسکنی شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔

ramban

By

Published : Feb 27, 2019, 3:25 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق آج 4 بجے رامبن میتراہ سڑک دھس جانے سے قومی شاہراہ کا ایک حصہ کھسکنے شروع ہو گیا ہے اس کے علاوہ قبرستان اور جموں کشمیر بنک کو نقصان پہنچا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق قومی شاہراہ کو فورلین میں تبدیل کرنے والی تعمیراتی کمپنی گمین انڈیا کے غیر معیاری میٹیریل استمال کر نے کی وجہ سے سڑک دھس گئ جس سے رامبن سے میتراہ مکمل بند ہوجانے کے علاوہ قومی شاہراہ بھی بند ہوگئی۔

رامبن میں سڑک دھنس جانے سے قومی شاہراہ بند

وضح رہے کہ تعمیراتی کمپنی کی جانب سے دریا چناب کے نزدیک پل کے پلر کی کھدائی کے دوران میتراہ سڑک گر کئی تھی اور کمپنی نے چار ماہ کے بعد ایک کنکریٹ دیوار تعمیر کی تھی۔ دیوار ٹوٹنے سے قومی شاہراہ، قبرستان، رہائشی مکانات بھی اس کی لپیٹ میں آگئے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کو بند کریا گیا ہے اور ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے ایک ہفتہ درکار ہوگا۔

ضلح رام بن کے قصبہ قدیم کو میتراہ سے جوڑنے والی سڑک دھس جانے سے قومی شاہراہ بھی کھسکنے شروع ہو گئے ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details