اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر : 17 سالہ لڑکی کی خود کشی - Minor girl

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں قابل اعتراض تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایک لڑکی نے خودکشی کر لی۔

کشمیر : 17 سالہ لڑکی کی خود کشی

By

Published : Mar 7, 2019, 8:34 PM IST

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ ایک نوجوان قابل اعتراض تصاویر وائرل کرکے لڑکی کو بلیک میل کرنا چاہتا تھا۔

لڑکی کے والد نے الزام عائد کیا کہ 'مدثر احمد نامی نوجوان نے ان کی تصاویر فیس بُک پر وائرل کر دی جس کی وجہ سے میری بیٹی نے زہر کھا لیا'۔

کشمیر : 17 سالہ لڑکی کی خود کشی

انہوں نے کہ مدثر احمد نے ان کی بیٹی کو خود کشی پر مجبور کیا۔

لڑکی کے والد شوکت احمدنجار نے کہا کہ انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان حالت نازک دیکھ کر سرینگر ہسپتال ریفر کیا گیا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

شوکت احمد نے کہا کہ اس لڑکے کو جلد از جلد گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

نمائندے کے مطابق یہ خبر پھیلتے ہی علاقے میں سننی پھیل گئی۔

نمائندے نے بتایا کہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرکے لڑکی کی جسد کھاکی کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ادھر ایس ایس پی پلوامہ شری چندن کولی نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details