اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں بھی جماعت اسلامی کے دفاتر اور اسکول سیل

جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کے بعد گورنر انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کرتے ہوئے ان کے متعدد دفاتر اور اسکولوں کو بھی سیل کر دیا۔

By

Published : Mar 2, 2019, 9:45 PM IST

ضلع پلوامہ کے پامپور میں قائم جماعت اسلامی کے دفتر اور اسکول کو بھی دیر رات سیل کر دیا گیا۔

پلوامہ میں بھی جماعت اسلامی کے دفاتر اور اسکول سیل

جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد ہونے سے عام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں۔

اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عام لوگوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا ' ہمارے بچوں کے مستقبل کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ کشمیر میں پہلے سے ہی ناخواندگی اور بے روزگاری ہے۔ اب ان اسکولوں کو بند کرکے بے روزگاری اور ناخواندگی کو مزید بڑھایا جارہا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے' ۔

اس سلسلے میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلعی سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ وہ ان گرفتاریوں کو جلد ازجلد بند کرے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اس قدم سے حالات ٹھیک نہیں ہونگے بلکہ اور بگڑ جائیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details