اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمران کا پلوامہ حملے پر ثبوت طلب کرنا بے تکی بات : جیٹلی

مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے مجرم پاکستان میں ہی موجود ہیں اور وہاں کے وزیر اعظم عمران خان کا اس ضمن میں بھارت سے خفیہ اطلاع کے ثبوت طلب کرنے کی بات بے تکی ہے۔

ARUN JAITLY

By

Published : Feb 20, 2019, 12:23 PM IST


وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد، وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عسکریت پسند تنظیم جش محمد نے خود تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے یہ حملہ کیا ہے۔ اس صورت حال میں پاکستان کے وزیر اعظم کا بھارت سے 'انٹیلی جنس ثبوت' کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔

ARUN JAITLY

انہوں نے کہا 'ثبوت آپ کے گھر میں ہے۔ بھارتی حکومت نے ممبئی کے حملے کے بارے میں بھی ثبوت فراہم کیے تھے لیکن اس کے مجرموں پر کیا کارروائی کی گئی تھی'۔

جیٹلی نے کہا 'حملے میں ملوث ہونے والے تین عسکریت پسندوں کو سیکورٹی فورسز کی طرف سے ہلاک کردیا گیا ہے، جن میں سے دو اس حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ وہ دونوں پاکستانی شہری تھے، پھر انٹیلی جنس رپورٹ کے بارے میں پوچھنے کی کیا ضرورت ہے'؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details