ریاست جموں و کشمیر میں سابق رکن اسمبلی انجیئر رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مذہبی تنظیم ہے جو ریاست میں سماجی اور تعلیمی بہبود کے لی کام کر رہی ہے۔
انجینئر رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنا حیران کن فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 1994 کے بعد جماعت اسلامی نے عسکریت پسندوں کو حمایت کرنے سے دوری اختیار کر رکھی تھی اور اب سماجی، مذہبی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول تھی۔