اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیس کی زیادتی پر طالبات کا احتجاجی مظاہرہ - اننت ناگ

کشمیر یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس( اننت ناگ) کے بی ایس سی نرسنگ کے طلبہ نے فیس کی زیادتی کے خلاف موسم کی پرواہ کئے بغیر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

nursing

By

Published : Feb 6, 2019, 3:41 PM IST

Updated : Feb 14, 2019, 7:24 PM IST


اس موقو پر طلبہ نے کہا کہ ادارے کی جانب سے کورس کی زیادہ فیس لی جار ہی ہے۔ یہ فیس دیگر نیجی اور سرکاری نرسنگ کالجوں سے بھی زیادہ ہے۔

nursing

انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج کشمیر یونیورسٹی سے الحاق ہے، اس کے باوجود یہاں سالانہ فیس بہت زیادہ لی جا رہی ہے۔

مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے گروپ کے مطابق ریاست کے دیگر نرسنگ کالجوں میں 30-40 ہزار فیس سالانہ لی جاتی ہے، جب کہ ان کے کالج سے 77 ہزار فیس لی جاتی ہے، جو ان کے والدین کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے ریاست کے گورنر سے سفارش کی ہے کہ ان کے کالج کی فیس کو کم کرائا جائے ورنہ زیادہ فیس کے سبب وہ سب تعلیم کو ترک کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گی۔

Last Updated : Feb 14, 2019, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details