اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ابھینندن کو واپس کرنا پاکستان کی مجبوری' - pakistan

ونگ کمانڈر ابھینندن کو بھارت واپس کئے جانے کے فیصلہ کو جموں و کمشیر کے کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان روندر شرما نے عالمی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 1, 2019, 3:02 AM IST


روندر شرما نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے لئے خوشی کا باعث ہے۔پاکستان یہ بات بخوبی جاتنا ہے کہ وہ جنیوا معاہدہ کے تحت ابھینندن کو اپنے قبضہ میں نہیں رکھ سکتا۔

فائل فوٹو

شرما نے پاکستان کے وزیر اعظم پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کو درمیان میں لا کر اچھا نہیں کیا، کیونکہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھینندن کے ساتھ پاکستان نے کل جس طرح کا سلوک کیا ہے اس پر جنیوا جنگ معاہدہ کے تحت خلاف ورزی کی کاروائی ہونی چاہئے۔


خیال رہے کہ ونگ کمانڈ ر ابھینندن کو گزشتہ روز پاکستانی افواز نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details