اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوٹل میں کام کر رہے نوجوان کی مشتبہ موت - Irshad Ahmad

ہوٹل نیڈوز کے ملازم ارشاد احمد اچانک بیمار ہوگئے۔ انہیں نازک حالت میں ٹنگمرگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں صورہ انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ان کی موت ہوگئی۔

Barhamula

By

Published : Feb 23, 2019, 2:59 AM IST

کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ کی ہوٹل نیڈوز کے ایک بائیس برس کے ملازم ارشاد احمد کی پر اسرارموت ہوگئی۔

ارشاد احمد کی موت پر ان کے اہل خاندان نے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

Gulmarg

بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل نیڈوز کے ملازم ارشاد احمد اچانک بیمار ہوگئے۔ نازک حالت میں انہیں ٹنگمرگ ہسپتالپہنچایا گیا، وہاںسے انہیں صورہ انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا۔ وہاںتین دن بعد ان کی موت ہوگئی۔

ارشاد احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ”ان کے جسم پر زخموں کے نشان پائے گیے۔ ان کی لاش کو آج صورہ ہسپتال سے ٹنگمرگ ہسپتاللایا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

افراد خاندان کا مطالبہ ہے کہ اس معاملےکی تحقیقات کی جائیں۔ پولیس نے اس معاملےمیں مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details