میر نے اننت ناگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی کشمیری طلبا، ملازمین اور کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دوسری ریاستوں میں ہراساں کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ مرکزی حکومت کو انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے۔
مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کیا جائے: رفیع احمد میر - مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے آسان راستہ اختیار کرنے کی ضرورت
پی ڈی پی کے سینیئر رہنما اور ترجمان رفیع احمد میر نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل نہیں کیا جائے گا تب تک کشمیر میں خون ناحق بہتا رہے گا۔
رفیع احمد میر: پی ڈی پی
میر نے دونوں ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے آسان راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر میں خون خرابہ بند ہو سکے۔