اردو

urdu

By

Published : Mar 3, 2019, 7:23 PM IST

ETV Bharat / state

'جماعت اسلامی پر پابندی غیر آئینی'

ریاست جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹی نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے کہا کہ 'جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی اور جلد بازی میں اٹھایا گیا قدم ہے'۔

ss

انہوں نے کہا 'یہ فیصلہ جماعت اسلامی کے خلاف نفرت سے اٹھایا گیا قدم ہے اور یہ پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی ہر لحاظ سے مذمت کرتے ہیں'۔

ss

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت میں ہر شخص کو آزادانہ طریقہ سے کام کرنے کا پوراحق ہے'۔

ویری نے کہا کہ 'جماعت اسلامی کوئی درپردہ پالیسی پر گامزن نہیں ہے وہ قانون کے دائرے کے اندر واضح اور شفاف طریقہ سے اپنا کام انجام دے رہی ہے اور اس پر پابندی عائد کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت کو چاہیے کہ وہ اس تنظیم پر لگائی گئی پابندی کو اٹھائے اور ان کے ارکان کو رہا کیا جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details