اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد پولیس نے سٹہ بازوں کے گروہ کا پردہ فاش کیا - حیدرآباد پولیس نے سٹہ بازوں کے گروہ کا پردہ فاش کیا

جنوبی بھارت کے شہر حیدرآباد میں سکندرآباد کے بونپلی علاقے سے کرکٹ میں سٹہ بازی کرنے والے دو لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

two bookies arrested 1

By

Published : Mar 6, 2019, 9:52 AM IST

ناگپور میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیاں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران سٹہ بازی کرنے اور پیسے ہڑپنے کے معاملے میں ان دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں صراف جیتندر اور جگوانی یشونت شامل ہیں۔ یہ کرکٹ مزہ نامی ایک موبائل اپلیکیشن کے ذریعے سٹہ بازی کر رہے تھے۔ گرفاری کے بعد انہوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم موبائل ایپ کے ذریعے میچ کی تفصیلات فراہم کررہے تھے اورمیچ کی ہر بال پر شرط لگا کر تقریباً بیس لوگوں کے پیسے ہڑپ لیے تھے۔

واضح رہے کہ گرفتار کئے گئے ملزموں میں سے جیتو نامی ایک شخص کو اس سے قبل بھی 2017 میں سٹہ بازی کے معاملے میں ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے پکڑے گئے ملزموں سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، چھ موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، اور ایک ٹیلی ویژن سیٹ بر آمد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details