اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر: ٹریفک جام، عوام کی مشکلات میں اضافہ - منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے

وادی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ٹریفک جام کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔

kashmir

By

Published : Mar 2, 2019, 3:45 PM IST

جگہ جگہ تعمیراتی کاموں کی طوالت کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بن ہورہی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو کوچنگ سینٹر، یونیورسٹی جاتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں بہت متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ مریضوں کی طبیعت ہسپتالوں تک پہنچتے پہنچتے مزید بگڑ جاتی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھ کو تو گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے یا پھر دکاندار صاحبان ان پر اپنا مال سجا کر عام لوگوں کا چلنا پھرنا ناممکن بنا دیتے ہیں جبکہ محکمہ ٹریفک اور مونسپل کمیٹی گاندربل خواب غفلت میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details