جموں کے پریس کلب میں آج پنتھرز پارٹی کے چیئرمن و سابق وزیر ہیرس دیو سنگھ کی قیادت میں پنتھرز پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔
گورنر و بی جے پی کے خلاف احتجاج - پنتھرز پارٹی کے چیئرمن و سابق وزیر ہیرس دیو سنگھ کی قیادت میں پنتھرز پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا
ریاست جموں وکشمیر میں بدانتظامی اور بی جے پی کی انتخابی مہم چلانے کے خلاف نیشنل پینتھرز پارٹی نے احتجاج کرکے الیکشن کمیشن سے جلد انتخاب کرانے کامطالبہ کیا ہے۔
گورنر و بی جے پی کے خلاف احتجاج
الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بینرز کے ذریعے پیغام دیا کہ آنے والے انتخابات کو جلد از جلد کرایا جائےاور ان تمام افسران کے خلاف کاروائی کی جائےجو بی جے پی کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔
پارٹی کے چیئرمن ہرس دیو سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار و بی جی پی یہاں اسمبلی انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں جو کہ جمہوریت کا قتل ہے۔