شاہراہ گزشتہ روز بارش کی وجہ رامسو اور رامبن کے درمیان پنتھال کے مقام پر زمینی تودے اور چٹانیں سڑک پر کھسک آنے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی تھی۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال جس کی وجہ سے 4000 مسافر بردار اور بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں۔ درماندہ مسافروں کو سرکاری اسکولوں اور عبادت گاہوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن جتندر سنگھ جوہر نے بتایا 500 مسافر بردار گاڑیوں کو دیر رات جو پنٹھال اور ڈیگڈول کے درماندہ ہوگئی بڑی مشقت کے بعد وادی کی طرف روانہ کر دی تھی۔ اور آج صبح رامبن سے درماندہ گاڑیوں کو وادی کی طرف چھوڑا گیا ہے ابھی تک 1500 گاڑیوں نے پنٹھال مقام کو عبور کردیا ہے اور شاہراہ کے خستہ حال وجہ سے گاڑیاں دھمکی رفتار سے چلتی ھیں ۔
آج تمام درماندہ گاڑیوں وادی کی طرف کر دیا جائے گا انہوں نے سرینگر سے کسی بھی گاڑی کو جموں کی طرف چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی جموں سے کسی گاڑی کو چھوڑا گیا ہے