دہلی ایکسائز گھوٹالہ: کیجریوال، سسودیا اور سنجے سنگھ منی لانڈرنگ کیس میں ہوئے پیش
دہلی ایکسائز گھوٹالہ: کیجریوال، سسودیا اور سنجے سنگھ منی لانڈرنگ کیس میں ہوئے پیش (Etv Bharat)
Published : Aug 13, 2024, 3:10 PM IST
نئی دہلی: منگل کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، بی آر ایس لیڈر، کے کویتا، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سرویش مشرا دہلی میں واقع راؤس ایونیو عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ تمام ملزمان خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جب کہ کیجریوال اور کے کویتا جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔ منیش سسودیا، سنجے سنگھ اور سرویش مشرا کو ضمانت مل گئی ہے۔