احمدآباد:ریاست گجرات میں دسویں اوربارہویں کے بورڈ کے امتحانات جاری ہیں۔ طلبا و طالبات تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی دوران انکلیشور جی آئی ڈی سی کے لائنز اسکول میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحان کے ریاضی کے پرچہ کے دوران اس وقت تنازع کھڑا ہو گیا جب اسکول ٹیچر نے مسلم طالبات کو کلاس روم میں حجاب اتارنے پر مجبور کیا۔
اس کے بعد کے والدین نے اسکول پہنچ کر بدتمیزی کی شکایت کی اور اس معاملے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر نے امتحانی سینٹر کے ایڈ منسٹریٹر کو فوری طور پر ہٹا کر نیا سینٹر ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم طالبات کے حجاب اتارنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ضلع میں پھیل گئی۔لوگوں میں اس معاملے غم غصے کا ماحول دیکھا جا رہا ہے