میرٹھ: عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمان جانوروں کی قربانی ایک اہم مذہبی فریضہ ہے جس کو مسلمان انجام دیتے ہیں، مذہبی عقیدت سے وابستہ اس فریضے کو انجام دینے کے لئے مسلمان اپنی حیثیت کے مطابق قربانی کے جانوروں کی خریداری کرتے ہیں۔ اور اپنے لیے بہتر جانور کا انتخاب کر قربانی کے فریضہ کو پورا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں میرٹھ کے بازاروں اور مسلم علاقوں میں جانوروں کی رونق کو دیکھتے ہوئے علماء کرام مسلمانوں کو قربانی کے مسائل اور فریضہ سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی بات بھی کہہ رہے ہیں۔
قربانی کے جانوروں کی نمائش اور ان کی ویڈیو گرافی کرنا اخلاص کے منافی ہے: علماء کرام - EID UL ADHA 2024
ملک بھر میں 17 جون 2024 کو عید الاضحی منائی جائے گی جس کے پیش نظر جانوروں کی خرید وفروخت بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اسی درمیان مختلف ریاستوں کے علماء کرام عوام کو قربانی سے متعلق مسائل و فضائل سے آگاہ بھی کررہے ہیں۔
Published : Jun 15, 2024, 10:34 PM IST
|Updated : Jun 15, 2024, 11:05 PM IST
انہوں نے مسلمانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہ قربانی کے جانور کی نمائش کرنا اور قربانی کے وقت جانور کی ویڈیو گرافی کرنا اخلاص کے منافی ہے۔ انہوں مسلمانوں کا اس طرح کا عمل اللہ کے یہاں قابل قبول نہیں ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر میرٹھ میں بھی قربانی کے جانوروں کے بازار گلزار ہے لیکن ان بازاروں میں آج کل کچھ ایسے بھی جانور تاجر ہیں جو زیادہ پیسہ کمانے کے لالچ میں خاص کر چھوٹے جانوروں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ جانور مر بھی جاتے ہیں۔ انہی تمام واقعات پر نظر ثانی کرتے ہوئے میرٹھ میں علماء کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں کی نمائش کرنے سے بچے اس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی ویڈیو گرافی کر اس کو سوشل میڈیا پر ڈالنا بھی غلط ہے اس طرح کی ویڈیو گرافی نہ کریں جو بعد میں کسی قسم کی پریشانیوں کا سبب بن سکیں۔
علماء کرام نے کہا کہ جانور خریدتے وقت جانور کی اچھی طرح سے تسلی کریں کیونکہ کچھ جانور تاجر بکروں کو موٹا دکھانے اور ان سے اچھی قیمت وصول کرنے کے لیے ان کے ساتھ غلط طریقے کار اپناتے ہیں جوکہ غلط ہے اس کے علاوہ علماء کرام نے مسلمانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قربانی صرف جانور کو قربان کرنا ہی نہیں بلکہ اپنے نفس کی قربانی دینا بھی بہتر عمل ہے، جیسے جھوٹ بولنا، کسی کا حق مارنا، پڑوسی کے ساتھ برا سلوک کرنا جیسے تمام برے عمل کی قربانی دینا بھی بہت ضروری ہے۔ اسی وقت ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔