گیا: ریاست بہار میں شب برات کا تہوار آج بڑی عقیدت سے منایا جائے گا۔ ضلع گیا میں بھی بڑی عقیدت کے ساتھ یہ تہوار منایا جاتا ہے خاص کر ضلع میں رات بھر لوگ عبادات میں مصروف ہوتے ہیں۔ مساجد خانقاہوں اور درگاہوں، قبرستانوں میں رات بھر لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ شہر گیا میں واقع زیادہ تر خانقاہ درگاہ اور قبرستان ان علاقوں میں واقع ہیں جہاں اکثریتی طبقے کی آبادی زیادہ ہے۔
ان میں کچھ جگہیں انتہائی حساس ہیں اور اُن جگہوں پر کئی بار ہنگامے بھی ہوئے ہیں حالانکہ ہر بار کی طرح اس بار بھی ضلع پولیس چوکس ہے اور پرامن ماحول میں تہوار کو اختتام کرانے کی تیاری کی ہے۔ کئی حساس مقامات پر پولیس کی تعیناتی بھی ہوگی اور ساتھ ہی رات بھر پولیس کی گشت بھی ہوگی۔ وہیں شب برات سے قبل رات میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت خود سٹی ایس پی پريرنا کمار کر رہی تھیں۔