بھوپال:لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کا اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں چار سو سیٹیں جیتنے کا ہدف ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔وزیراعظم کے دورے کے پش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی بی جے پی کے امیدوار راہل لودھی کی حمایت میں تشہیری مہم کی قیادت کریں گے
املائی میں گرام پنچایت کی میٹنگ ہوگی:
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اس بار بی جے پی نے 400 سے زائد سیٹیں جیتنے کا ہدف بنایاہے۔ اس لیے بی جے پی کسی بھی سیٹ کو ہلکے سے نہیں لے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی پوری طاقت کے ساتھ ہر سیٹ پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ 19 تاریخ کو دموہ آرہے ہیں۔ اس بار بھی ان کا جلسہ اسی جگہ پر ہوگا جہاں پچھلی بار منعقد ہوا تھا۔ یہ میٹنگ دموہ سے تقریباً 5 کلومیٹر دور گرام پنچایت املائی میں ہونے والی ہے۔