نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے دورہ پر جھابوا پہنچ چکے ہیں۔ جہاں ان کا وزیراعلی موہن یادو اور دیگر رہنماوں نے استقبال کیا۔ مودی نے قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع ہیڈکوارٹر میں قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے قبائلی برادریوں کے شہری بھی شرکت کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے علاوہ کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق جھابوا مدھیہ پردیش میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پی ایم او نے کہا کہ "وزیر اعظم ایک سے زیادہ پروجیکٹس کو وقف اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے خطے کی اہم قبائلی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم آہر انودان یوجنا اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس یوجنا کے تحت تقریباً دو لاکھ خواتین مستفیدین 1500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ مدھیہ پردیش کے مختلف خاص طور پر پسماندہ قبائل کی خواتین کو ہر ماہ غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی ایک اور اسکیم کے استفادہ کنندگان میں 1.75 لاکھ ادھیکار ابھیلیک (حقوق کا ریکارڈ) بھی تقسیم کریں گے۔
وزیراعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے آنے والے دورے کو مدھیہ پردیش کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ "جھابوا میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا موقع حاصل ہوگا۔ اسی دوران قبائلی خواتین استفادہ کنندگان کو خوراک کی سبسڈی کی ماہانہ قسط تقسیم کرنے کا موقع بھی ملے گا۔"