اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی،عام لوگوں کو راحت - LPG CYLINDER PRICE

LPG cylinder price Update لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان عوام کے لیے ایک راحت کی خبر ہے۔ تیل کمپنیوں نے صبح سویرے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ
گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 12:42 PM IST

کولکاتا: مئی کے مہینے کا آغاز اچھی خبر سے ہوا ہے۔ تیل کمپنیوں نے بدھ کے دن یعنی یکم مئی کو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ مہنگائی کے درمیان عوام کے لیے یہ ایک راحت کی خبر ہے۔ یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب تیل کمپنیوں نے اپنے صارفین کو راحت دی ہے۔

معلومات کے مطابق تیل کمپنیوں کی جانب سے 19 کلو گرام کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی نئی دہلی سے ممبئی، کولکاتا اور چنئی تک قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 19 سے 20 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں جن کا اطلاق آج سے ہو گا۔

دارالحکومت دہلی میں گیس سلنڈر کی قیمتیں

تیل کمپنیوں کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں آج یکم مئی سے تقریباً 19 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی شرح 1745.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1764.50 روپے تھی، وہیں۔

یہ بھی پڑھیں:LPG gas cylinder prices slashed مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی کا اعلان کیا

مایا نگری ممبئی میں گیس سلنڈر کی نئی قیمت کم ہو کر 1698.50 روپے ہو گئی ہے جو پہلے 1717.50 روپے میں دستیاب تھی۔ اگر ہم چنئی کی بات کریں تو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 19 روپے کم ہو کر 1911 روپے ہو گئی ہے جو پہلے 1930 روپے تھی۔ کولکاتا میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 20 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ یہاں نیا ریٹ 1859 روپے ہو گیا ہے جو پہلے 1879 روپے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details