اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنو حج ہاوس میں انتظامات مکمل، عازمین حج کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد - Haj 2024

Haj Training Camp In lucknow لکھنؤ ضلع کے عازمین حج کے لیے حج 2024 کے لیے آج صبح 9:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس، سروجنی نگر، لکھنؤ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں 600 سے زائد عازمین حج نے شرکت کی۔

لکھنو حج ہاوس میں انتظامات مکمل، عازمین حج کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد
لکھنو حج ہاوس میں انتظامات مکمل، عازمین حج کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 11:02 AM IST

لکھنو حج ہاوس میں انتظامات مکمل، عازمین حج کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد (ای ٹی وی بھارت)

لکھنؤ:مرد اور خواتین عازمین حج کو حج کے اراکان ، مناسک اور شرائط کے بارے میں ماہرین نے سکھایا حج ہاوس کے دو بڑے ہال میں مرد اور خواتین کو الگ الگ تربیت فراہم کی گئی۔ حج کے متعلق معلومات مفتی مہرالدین ، اعجاز احمد اور خواتین عازمین حج کو ناہید رحمن نے فراہم کیں۔سعودی عرب میں کن چیزوں کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے.

حج سیوا ایپ کے استعمال اور اس کے فیچرز کے بارے میں خادم الحجاج کے ماسٹر ٹرینرز نے عازمین حج کو بتایا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حکام کو غیر ملکی کرنسی (سعودی ریال) کہاں اور کیسے لینا چاہیے، کن فارمز کی ضرورت ہے وغیرہ۔ معلومات فراہم کی گئیں۔لکھنؤ ضلع کے عازمین حج کی ویکسینیشن 04 مئی 2024 سے 07 مئی 2024 تک صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس، سروجنی نگر، لکھنؤ میں ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تواری نے بتایا کہ عازمین حج کے لیے چار مئی سے ویکسینیشن کا اغاز کیا گیا ہے اور ان کے کور نمبر کے اعتبار سے روزانہ کے طور پر عازمین حج کو ویکسینیشن دی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں چاہے وہ عازمین کے قیام کے متعلق ہو یا بجلی پانی کے متعلق ہو صاف صفائی کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ٹریفک نظام کے تعلق سے ضلع انتظامیہ کو صاف ہدایت دی گئی ہے کہ کسی قسم کی خلفشار نہ ہوں بیریکیٹنگ کر کے ٹریفک نظام کو بھی درست رکھا جائے تاکہ کوئی ناگہانی حادثہ پیش نہ ائے ۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنو سے پرواز کرنے والے عازمین کے لیے کیا انتظام ہے رواں پر 20ہزار سستا ہوا - Haj 2024

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چونکہ لکھنو کا حج ہاؤس لکھنو کانپور ہائی وے پر واقع ہے روڈ کی بھی توسیع ہوئی ہے لہذا حج ہاؤس کے باہر زیادہ جگہ نہیں ہے جس طریقے سے گزشتہ بار جگہ ہوا کرتی تھی اس لیے اب حج ہاؤس کے باہر باؤنڈری دیوار کے قریب بیریکیٹنگ کر کے عازمین کو جو لوگ بھی بھیجنے ائیں گے ان کھڑے ہونے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details