چنئی: چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ رواں آئی پی ایل میں شکست سے دلبرداشتہ نہیں ہیں۔انہیں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل آنے کا انتظار ہے۔رواں ٹورنامنٹ کیں کھلاڑیوں کو صحیح لے کی تلاش ہے۔کھلاڑی ایک بار لے میں آگئے تو آئی پی ایل کی دوسری ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دیں گے۔
فلیمنگ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم ٹیم کامبنیشن اورلے دونوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم کچھ ایریا میں تھوڑے بہتر نہیں ہیں۔ تاہم، ہم حل تلاش کرنے کی جلد بازی میں بھی نہیں ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم کھلاڑیوں کے درست امتزاج کو تلاش کرلیں جو ٹورنامنٹ کے بیک اینڈ میں ہماری مدد کر سکیں۔