کولکاتا:سی اے بی کے صدر سنیہاشیش گنگولی نے کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس میں ان لیگز کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ جون میں 21 دنوں کے اندر آٹھ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مردوں اور خواتین کے میچز ہوں گے۔ مردوں کی ٹیم میں 17 کھلاڑی اور خواتین کی ٹیم میں 16 کھلاڑی ہوں گے، تمام کھلاڑی اور کوچ صرف بنگال سے ہونے چاہیے۔
مردوں کے میچ ایڈن گارڈن اور خواتین کے میچ جاداو پور یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ روزانہ دو میچ ہوں گے، خواتین کے میچ صبح اور دوپہر اور مردوں کے میچ دوپہر اور شام کو کھیلے جائیں گے۔ تمام قوانین آئی پی ایل پر مبنی ہوں گے۔
گانگولی نے کہاکہ تمام آٹھ ٹیمیں فرنچائز پر مبنی ہوں گی، جو ہندوستان میں ریاستی ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقد ہونے والا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ابھی ہم نے فرنچائز کو حتمی شکل نہیں دی، اس کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔ تمام ٹیمیں مکمل طور پر فرنچائزز کی ملکیت ہوں گی اور تمام کھلاڑیوں کو سیلری سی اے بی سے پیسے دئے جائیں گے۔ سی اے بی لیگ کا کوئی خرچ برداشت نہیں کرے گا۔