اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تیسرے ونڈے میں جنوبی افریقہ کامیاب لیکن سیریز پر افغانستان کا قبضہ - AFG vs SA 3rd ODI

شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہا لیکن تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے افغانستان کے نام رہی۔ رحمان اللہ گرباز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

AFG vs SA 3rd ODI
تیسرے ونڈے میں جنوبی افریقہ کامیاب لیکن سیریز پر افغانستان کا قبضہ (ANI PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 23, 2024, 12:57 PM IST

شارجہ: افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیاں تین ونڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری 34 اوورز میں 169 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔ رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے اس کے بعد غضنفر نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیکن ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی افغانی بلے باز کوئی خاص کاردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نیگیڑی، نقبہ پیٹر اور پھلکواوئے کو دو دو وکٹ ملے جبکہ ایک وکٹ فورٹین کو ملا اور تین بلے باز رن آوٹ ہوئے۔ 170 رنز کے ہدف کو جنوبی افریقہ نے 33 اوور میں 3 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ایڈن مارکرم نے 69 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ جبکہ ٹونی زورزی 26، ٹمبا باووما 22 اور ریزا ہینڈرکس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی، غضنفر اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ نے تسیرے ونڈے میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچا لیا لیکن تین ون ڈے میچوں کی سیریز پر افغانستان نے 1-2 سے قبضہ کرنے میں کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ پہلے ونڈے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 177 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جس ٹیم کا اپنا کوئی ہوم گراونڈ نہیں اسی ٹیم نے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو دے دی شکست

افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو دی شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف راشد خان کے نام یادگار ریکارڈ درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details